عام آدمی پارٹی حکومت کی سوشل میڈیا مہم 'ٹاک ٹو اے' سے منسلک مبینہ بے
ضابطگیوں کے سلسلے میں سی بی آئی نے آج دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا
اور دیگر کے خلاف ابتدائی جانچ درج کر لی ہے۔ دہلی حکومت کے ایک محکمہ کی
شکایت پر ابتدائی تفتیش درج کی گئی ہے۔ شکایت میں الزام ہے کہ دہلی حکومت نے 'ٹاک ٹو اے' کو فروغ دینے کے لئے ایک
معروف پی آر کمپنی کے مشیر کی تقرری کی تھی۔ اس کام کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے
کی ایک تجویز تیار کی
گئی تھی۔ اس میں ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ پرنسپل
سیکرٹری کے اعتراضات کے باوجود حکومت نے تجویز کو آگے بڑھایا اور مشیر نے
رقم کو خرچ کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے ان الزامات کی تحقیقات اور سسودیا
اور دیگر لوگوں کے اس معاملے میں مبینہ کردار کا پتہ لگانے کے لئے ابتدائی
تحقیقات درج کی ہے۔ اس پر سسودیا نے ٹویٹ کیا کہ خیر مقدم ہے مودی جی۔ آئیے
میدان میں۔ کل صبح آپ کی سی بی آئی کا اپنے گھر اور دفتر میں انتظار کروں
گا۔